جنسی ہراسانی، اسکول انتظامیہ نے طالبات سے ملاقات کرائی نہ ڈیٹا دیا

July 04, 2020

جنسی ہراسانی، اسکول انتظامیہ نے طالبات سے ملاقات کرائی نہ ڈیٹا دیا

لاہور(خبر نگار) نجی گرامر سکول میں طالبات سے جنسی ہراسگی کی تحقیقات کے لیے قائم کمیٹی نے سکول انتظامیہ کے خلاف فوجداری کارروائی کی سفار ش کر دی۔

سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی کو جمع کر ائی گئی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سکول انتظامیہ نے تحقیقات میں تعاون نہیں کیا ، طالبات سے ملاقات کرائی نہ ڈیٹا فراہم کیا۔

سکول انتظامیہ نے تحقیقاتی کمیٹی کے روبرو موقف اختیارکیا ہے کہ وہ معاملے کی پہلے ہی انکوائری کر رہے ہیں،طالبات کی ذاتی معلومات شیئر نہیں کر سکتے۔

کورونا کے خطرے کے پیش نظر بھی والدین، طالبات اور معطل سٹاف کو ایک ساتھ نہیں بلوا سکتے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب محکمہ خودطالبات سے رابط کرے گا۔