صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ آج ”جیونیوز“ پر

July 05, 2020

کراچی (جنگ نیوز) صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ اب تک ہم 52 لاکھ خاندانوں میں ہیلتھ کارڈ تقسیم کر چکے ہیں۔70 سال میں پہلی مرتبہ سر گنگا رام اسپتال کی تو سیع کر رہے ہیں۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔مختلف سوالوں کے جواب میں ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ شوہر نے بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے مجھے پسند کیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ مجھے کھانا پکانا بالکل نہیں آتا۔ صوبائی وزیر صحت پنجاب نے 16 سال کی عمر میں پہلی مرتبہ جلوس نکالا تھا۔ صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی خصوصی گفتگو اتوار کی شام 7 بجکر 5 منٹ دکھائی جائے گی۔ پروگرام کے میزبان سینئر صحافی اور تجزیہ سہیل وڑائچ ہیں۔