ٹریفورڈ ہسپتال این ایچ ایس کامقام پیدائش ہے، ڈاکٹر عبدالحفیظ

July 05, 2020

مانچسٹر(غلام مصطفی مغل)ایسوسی ایشن آف پاکستانی فز یشن و سرجن آف پاکستان برطانیہ کے بانی ڈاکٹر عبدالحفیظ نے جنگ لندن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ این ایچ ایس کی برتھ پلیس ٹریفورڈ جنرل ہسپتال کی سالگرہ کے موقع پر کورونا وائرس سے ہلاک اور متاثرہ افراد کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا ۔ٹریفورڈ جنرل ہسپتال میں بیم کمیونٹی کے علاوہ دوسری شخصیات نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر مشکل وقت کورونا وائرس اور لاک ڈائون میں ہر انسان کو بچانے کے لیے اپنی خدمات انجام دی ہیں،انہوں نے کہا کہ این ایچ ایس کی 72ویں سالگرہ ہے اور ٹریفورڈ جنرل ہسپتال این ایچ ایس کی مقام پیدائش ہے اور برطانیہ کا قومی ادارہ ہے،ان کا کہناتھا کہ ہمارے لئے باعث فخر ہے کہ ایک پاکستان نژاد فلاحی تنظیم اس تقریب کا انعقاد کررہی ہے،ڈاکٹر عبد الحفیظ نے کہا کہ وزیر اعظم بورس جانسن کی جانب سے اس کاوش کو سراہاگیاہے کہ پاکستانی آرگنائزیشن کی جانب این ایچ ایس کی سالگرہ کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کرکے فرنٹ لائن ورکرز کو حوصلہ افزائی کی جارہی ہے،ڈاکٹر عبدالحفیظ نے کہا کہ NHS کی سالگرہ کے حوالے سے یورپی برطانوی پارلیمنٹرینز،میڈیکل آرگنائزیشن،ہائی کمشنر پاکستان محمد نفیس زکریا،سیاسی،سماجی،مذہبی رہنما،سول سوسائٹی کے نمائندگان اور دیگر افراد کے پیغامات آنا شروع ہوگئے ہیں۔