فیس بک پر سرچ نتائج میں ’’وکی پیڈیا‘‘ آپشن کا اضافہ

July 06, 2020

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کا استعمال ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتا جارہا ہے ۔اور اس میںلوگوں کی آسانی کے لیے نت نئی فیچرز کا اضافہ کیاجارہا ہے۔حال ہی میں اس میں سرچ بار کے نتائج کے ساتھ ایک پینل میں کھلنے والی معلومات ظاہر کرنا شروع کی ہےجس میں متعلقہ موضوع پر وکی پیڈیا کے صفحات سامنے آجاتے ہیں ۔اگر کسی مشہو ر شخصیت کا انسٹا گرام یا کوئی اور آفیشل اکائونٹ ہو تو وہ بھی سامنے آجاتا ہے ۔علاوہ ازیں موضوع سے متعلق دیگر معلومات بھی سامنے آجاتی ہیں۔

یہ فیچر 2012 ءمیں متعارف ہونے والا گوگل نالج فیچر کی طر ح ہے ،اُس میں بھی وکی پیڈیا سے ہی معلومات لی جاتی ہے ۔اس طرح کے معلوماتی باکس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ اس سے ڈھونڈنے والی شے کا پس منظر مل جاتا ہے ۔فیس بک کے ذریعے خاص خاص معلومات تو آسانی سے پتا چل جاتی ہیں ۔ اسی طرح اگر کوئی فائیو جی سرچ کرتا ہے تو فیس بک اس سے وابستہ درست حقائق اور تمام سازشی نظریات پر مضامین اور دیگر معلومات کو سامنے لے آتا ہے۔فیس بک پر اس وقت جعلی معلومات بہت زیادہ موجود ہے۔

اب چوں کہ فیس بک کا الگورتھم کچھ اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ ان ٹرینڈز اور رحجانات کو اہمیت دیتا ہے جہاں بہت زیادہ بحث چل رہی ہوتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ الگورتھم کا دھیان متنازعہ موضوع پر ہوتا ہے ۔تاہم فیس بک نے ابھی تک اس آپشن پر کوئی خاص معلومات جاری نہیں کی ہے۔