سپر لیگ کے براڈ کاسٹر اور پی سی بی میں قانونی جنگ شروع

July 06, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کے براڈ کاسٹر اور پی سی بی کے درمیان قانونی جنگ شروع ہوگئی ہے۔ بورڈ نومبر تک پاکستان میں کورونا کی صورتحال میں بہتری نہ آنے کی صورت میں پی ایس ایل فائیو کے بقیہ چار میچ متحدہ عرب امارات میں کرا کر اس ٹورنامنٹ کو ختم کرنے پر غور کررہا ہے ۔

غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق پی سی بی نے2018میں 36 ملین ڈالرز کا نشریاتی حقوق کا معاہدہ کیا تھا۔لیکن چوں کہ اس سال ٹورنامنٹ مکمل نہیں ہوا ہے اس لئے پی سی بی کو ادائیگی نہیں ہوسکی ہے۔

اسی دوران پی سی بی نے براڈ کاسٹرز کی جانب سے ایک بلین روپے کی سیکیورٹی ڈپازٹ کو کیش کرادیا ہے۔پی سی بی کے فیصلے کے خلاف براڈ کاسٹرز نے لاہور کی عدالت سے حکم امتناع حاصل کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تین دن پہلے ہونے والی گورننگ کونسل میٹنگ میں پی سی بی چیئرمین احسان مانی نے فرنچائز مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے بقیہ جات ادا کریں۔