راولپنڈی کینٹ، کروڑوں روپے سے ترقیاتی کاموں کیلئے ٹینڈر جاری

July 06, 2020

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی کینٹ ایریاز میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کاموں کیلئے ٹینڈرز جاری کر دیئے گئے ہیں، ان ترقیاتی کاموں میں پی سی سی گلیوں کی تعمیر، سیوریج لائنوں ، سٹریٹ لائٹس ، پیچ ورک اور واٹر سپلائی لائنیں شامل ہیں ، بڈنگ ڈاکومنٹس 15جولائی تک وصول کئے جاسکتے ہیں جبکہ 22جولائی کو بڈنگ ڈاکومنٹس کھولے جائیں گے، یہ ترقیاتی کام راولپنڈی کینٹ کی تمام وارڈز میں کروائے جا رہے ہیں ، ان میں زیادہ ترسکیمیں ممبران کی طرف سے دی گئیں ہیں۔