• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان نے ابھیشیک بچن کو کیریئر کے آغاز میں کیا اہم نصیحت کی تھی؟

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار شاہ رخ خان نے مجھے میرے کیریئر کے آغاز میں ایک اہم نصیحت کی تھی، جسے میں آج بھی اپنے کیریئر میں اپنا رہا ہوں۔

فلم کنگ کی ریلیز سے قبل بی بی سی ایشین نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے 50 سالہ ابھیشیک بچن نے اپنے بچپن کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ میں ادیتیا چوپڑا کے گھر اتوار کے روز اودے چوپڑا، ہریتھک روشن اور سکندر کھیر کے ساتھ کرکٹ کھیلا کرتا تھا اور شاہ رخ خان ہم سب کے لیے بڑے بھائی کی طرح رہنمائی کرتے تھے۔

ابھیشیک نے بتایا ہے کہ اداکاری میں قدم رکھنے سے قبل میں نے شاہ رخ خان سے پوچھا تھا کہ ان کی پسندیدہ فلم کون سی ہے، جس پر شاہ رخ خان نے جواب دیا تھا کہ میری پسندیدہ فلم وہ ہے جس پر میں اس وقت کام کر رہا ہوں، کیونکہ اگر وہ میری پسندیدہ نہیں تو میں وہ فلم کیوں کر رہا ہوں؟

ابھیشیک بچن نے کہا ہے کہ میں نے شاہ رخ خان کی اس بات کو اپنے کیریئر کا اصول بنا لیا، جو کام میں اس وقت کر رہا ہوں، وہی میرا پسندیدہ ہونا چاہیے، جبکہ ماضی میں جو کچھ ہو چکا اسے پیچھے چھوڑ دینا چاہیے، اس وقت میری فلم کنگ ہے۔

شاہ رخ خان کی پروڈیوس کردہ فلم کنگ کی ہدایت کاری سدھارتھ آنند کر رہے ہیں، جبکہ گوری خان ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ اور مارفلکس پکچرز کے ساتھ مل کر فلم پروڈیوس کر رہی ہیں۔

فلم میں سہانا خان بڑے پردے پر ڈیبیو کر رہی ہیں اور شاہ رخ خان کے کردار سے تربیت حاصل کرنے والی شاگرد کا کردار ادا کر رہی ہیں، فلم میں دیپیکا پڈوکون، رانی مکھرجی، ابھی ورما، جے دیپ اہلاوت اور ارشد وارثی بھی شامل ہیں، کنگ دنیا بھر میں 24 دسمبر 2026ء کو ریلیز کی جائے گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید