ملک نویددہوارکی جدوجہد رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے‘ بی این پی

July 06, 2020

کوئٹہ (آن لائن) بی این پی کی مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری نے ملک نوید دہوارشہید اور ظریف جان دہوار شہید کی6جولائی کو تیسری برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ وہ خاندا ن ہے جو نیپ کے دور سے لیکر بلوچ قوم ،بلوچستانی عوام ،محکوم اور مظلوم قوموں کے حقوق کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے قربانیاں دیتے آرہاہے جب جدید نیشنلزم ،قوم وطن دوستی اورحقوق کیلئے سیاسی ،جمہوری تحریک ینگ بلوچستان قائم کی گئی تو اس وقت ملک عبدالرحیم خواجہ خیل ،ملک سعید دہوار ،ملک سیف الدین دہوار ،ملک عبدالرحمن خواجہ خیل سے لیکر شہید ملک نوید دہوار جیسے اکابرین اور سیاسی کارکنوں نے اس تحریک کی آبیاری فعال اور مضبوط کرنے میں تاریخی کرداراداکیا جو بلوچ قومی سیاست میں ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں انہوں نے کہاکہ شہید ملک نوید دہوار کا شمار پارٹی کے ان نوجوان ساتھیوں میں سے ہوتاجو زمانہ طالب علمی سے لیکر شہادت کے ایام تک پارٹی ،سیاسی وقومی جدوجہد میں فعال اور متحرک کردار ادا کرتے رہے ۔