سنوکر اینڈ بلیئرڈ کلب کھلوانے کے لئے مالکان کا مظاہرہ

July 07, 2020

راولپنڈی ( اپنے رپورٹر سے)کورونا وائرس کے بعدسنوکر اینڈ بلیئرڈ کلب گزشتہ چار ماہ سے بند پڑے ہیں اور کلب اونرز کرائے کی مد میں لاکھوں روپے کے قرض تلے دب کر رہ گئے ہیں۔ ایس او پیز کے مطابق سنوکر اینڈ بلیئرڈ کلب کھولنے کی اجازت دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار سنوکر کلب اونرز ظل حسین,قمر زمان خان,نعیم شیخ، بابر سلطان، طارق محمود،لیاقت قریشی اور دیگر نے راولپنڈی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہینڈ سینٹائرز،ماسک، گلوز کے استعمال کو یقینی بنائیں گے۔