شاہدرہ موڑ پر ٹینکر حادثے کے ذمہ داروں پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ

July 08, 2020

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے شاہدرہ موڑ پر لاہور پر ٹینکر حادثے کے ذمہ داروں پر جرمانے کا اعلان کردیا، حادثے میں شامل 3 نجی کمپنیوں کو پانچ لاکھ روپے فی کس جرمانہ کیا گیا ہے۔

ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ حادثے کے ذمہ داران کمپنیاں حادثے میں مرنے والوں کو فی کس 10 لاکھ روپے بھی ادا کریں گی۔

ترجمان اوگراکے مطابق حادثے میں مرنے اور زخمی ہونے والوں کیلئے معاوضے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔


ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ حادثے کے ہر زخمی کو 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے، جلنے والے فی چنگچی رکشا کے بدلے ایک لاکھ اور موٹرسائیکل کا 50 ہزار دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں لاہور کے علاقے شاہدرہ میں ایل پی جی سے بھرے ٹینکر میں آگ لگ گئی تھی۔