• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن



لاہور کے علاقے شاہدرہ میں ایل پی جی سے بھرے ٹینکر میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔

ایل پی جی کے ٹینکر میں آگ لگنے کے نتیجے میں قریب ہی موجود عالمگیر نامی ٹریفک وارڈن سمیت 8 افراد زد میں آکر جھلس گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

علاقہ پولیس کے مطابق آگ لگنے سے شاہدرہ اسٹینڈ پر کھڑی 100 سے زائد موٹر سائیکلوں اور رکشوں کو بھی نقصان پہنچا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایل پی جی سے بھرا ٹینکر شیخوپورہ سے لاہور آ رہا تھا کہ شاہدرہ کے قریب ٹینکر میں سے گیس لیک ہونے لگی، سلگتے سگریٹ کی وجہ سے ایل پی جی ٹینکر نے آگ پکڑ لی اور پھٹ گیا۔

یہ بھی پڑھیئے: موٹر وے بابو صابو کے قریب آئل ٹینکر الٹ گیا

ریسکیو ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور امدادی ٹیموں نے آگ بجھانے کی کارروائی میں حصہ لیا۔

دوسری جانب گیس ٹینکر کو الٹنے اور آگ لگنے کا حادثہ پیش آنے کے بعد سڑک پر ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے اور لوگوں کو آمد و رفت میں دشواری کا سامنا ہے۔

تازہ ترین