سچل، دکان پر دستی بم حملہ، ر ینجرز کا ریٹائرڈ انسپکٹر جاں بحق

July 09, 2020

سچل، دکان پر دستی بم حملہ، ر ینجرز کا ریٹائرڈ انسپکٹر جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سچل کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان دکان پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا ، جس کے نتیجے میں ر ینجرز کا ریٹائرڈ انسپکٹر جاں بحق ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سچل کے علاقے بلاول شاہ نورانی گوٹھ خیبر ہوٹل کے قریب واقع بیکر ز اینڈ سوئٹ پر موٹر سائیکل سوار دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کی آواز سن کر علاقہ مکینوںمیں خوف وہر اس پھیل گیا ،اور لوگ گھروں سے نکل آئے ،دستی بم حملے کے نتیجے میں دکان پر موجود 68 سالہ عاشق حسین ولد امیر خان شدید زخمی ہوگیا ، اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑگیا، اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول رینجرز کا ریٹائرڈ انسپکٹر اور 2 گلیوں کے بعد اس کی رہائشی تھی ۔