وفاقی حکومت کاریلوے کو60 ارب 15 کروڑ آمدنی کا ہدف

July 09, 2020

لاہور ( جنرل رپورٹر) وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کیلئے پاکستان ریلویز کو 60 ارب 15 کروڑ روپے آمدنی کا ہدف دیا گیا ہےجس پر وفاقی حکومت کی جانب سے مقرر آمدنی اہداف کے حصول کیلئے وزارت ریلوے نے ڈویژنل دفاتر کو ہدایات جاری کر دیں وفاقی حکومت نے ریلوے کی مسافر ٹرینوں کی آمدنی کیلئے 31 ارب 50 کروڑ کا ہدف مقرر کیا ہے ،متفرق کوچز سے آمدنی کا ہدف 1ارب 50 کروڑجبکہ فریٹ سیکٹر کیلئے22 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے،ملٹری ٹریفک کیلئے 70 کروڑ جبکہ سنڈری کیلئے4 ارب روپے آمدنی کا ہدف مقرر کیا گیا ہےریلوے کے شعبہ لینڈ کو 1 ارب روپے آمدنی کا ہدف دیا گیا ہے جبکہ کمرشل ڈیپارٹمنٹ کو 1 ارب 50 کروڑجبکہ سکریپ کی فروخت سے 1 ارب روپے آمدنی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔