پی آئی اے کو تباہ کرنے میں پیپلز پارٹی کا ہاتھ ہے، شہباز گل

July 10, 2020


وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کو تباہ کرنے میں پیپلز پارٹی کا ہاتھ ہے۔

ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ سیاسی بھرتیاں کرکے پی آئی اے کو تباہ کیا گیا۔اُنہوں نے کہا کہ صرف ایک ادارے کی بات نہیں ہر ادارے کی یہی کہانی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پوری دنیا میں پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی لگائی جا چکی ہے، حکومت چاہتی ہے پی آئی اے کو اسٹیل ملز کی طرح زمیں بوس کیا جائے، یہ پی آئی اے کو بھی تباہ کرنا چاہتے ہیں۔