’یہ چول نہیں مہا چول‘ ہیں، سعید غنی

July 11, 2020


وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر علی زیدی کے جھوٹ بے نقاب کرتا رہوں گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں سعید غنی نے علی زیدی پر تنقید کی اور حبیب جان کی ویڈیو کےجواب میں لکھا کہ ’یہ چول نہیں مہا چول‘ ہے۔

یہ بھی پڑھیے: علی زیدی نے حبیب جان کی دھماکا خیز ویڈیو جاری کر دی

وزیر تعلیم سندھ نے اپنے پیغام کے ساتھ حبیب جان کا ایک پرانا اخباری بیان بھی پوسٹ کیا ہے۔

وزیر تعلیم سندھ نے استفسار کیا کہ کیا اس ’چول‘ کو پتا نہیں تھا؟ جبکہ 2014ء کا اس کا فخریہ ٹوئٹ ملاحظہ فرمائیں، وہ علی زیدی کے جھوٹ بے نقاب کرتے رہیں گے۔