ٹریفک وارڈنز کی کارکردگی جانچنے کیلئے پوائنٹس سسٹم متعارف کروایا ہے،سی ٹی او

July 13, 2020

لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی او لاہور سید حما د عابد کا کہنا ہے کہ ٹریفک وارڈنز کی کارکردگی جانچنے کےلئے پوائنٹس سسٹم متعارف کروایا گیا ہے، ٹریفک وارڈنز کی کارکردگی جانچنے کےلئے مثبت کاموں پر پوائنٹس جمع جبکہ ناقص کارکردگی پر پوائنٹس منفی ہونگے ، ٹریفک وارڈنز کو اچھی شہرت پر 5 پوائنٹس، فرض شناشی پر 5 پوائنٹس،اچھے ٹرن آوٹ پر 05 پوائنٹس ، ذمہ داری پر 05 پوائنٹس، اور اورآل نڈٹ ر 05 پوائنٹس، ملیں گے۔ جبکہ شہریوں کی مدد کرنے، دوران ڈیوٹی کسی قانون شکن عناصر کی سرکوبی اور گمشدہ اشیا ء کی شہریوں تک باحفاظت واپسی پر 10 پوائنٹس ملیں گے اسی طرح سرکاری امور کی سرانجام دہی ریکارڈ کی تکمیل پر 10 پوائنٹس ملیں گے۔ بریفنگ میں حاضر آنے پر 10 پوائنٹس ملیں گے۔ اسی طرح دوران ڈیوٹی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر موثر کارروائی پر 10 سے لے کر 100 پوائنٹس ملیں گے جس کا ہرگز مطلب یہ نہیں کی وارڈنز کو چالان کا ٹارگٹ دیا گیا ہے۔ پورے ماہ میں 24 گھنٹے غیر حاضر رہنے پر 10 پوائنٹس منفی ہوں گے۔ جبکہ 04 یوم غیر حاضر ہونے والوں کو انعام کی کیٹگری سے نکال دیا جائے گا۔ شہریوں کی طرف سے بعداز انکوائری کمپلین درست ثابت ہونے پر 15 پوائنٹس منفی ہوں گے۔ جبکہ سب سے زیادہ 50 پوائنٹس کرپشن کی شکایت پر درست ثابت ہونے پر منفی ہوں گے۔ اسی طرح معمولی سزا پر 20 پوائنٹس منفی ہوں گے اور بڑی سزا پر انعام کی کیٹگری سے نکال دیا جائے گا ۔