وزیرِ اعظم کی ایمانداری پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا: چوہدری سرور

July 14, 2020

پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور کہتے ہیں کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی ایمانداری پر کوئی بھی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔

گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے مختلف وفود نے ملاقاتیں کیں، اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ اداروں میں شفافیت اور استحکام کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کا محور غریب طبقے کی فلاح و بہبود ہے۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ تعمیرات کے شعبے میں حکومت نے ملکی تاریخ کا بہترین پیکیج دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

پورے ملک میں اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے، چوہدری سرور

ان کا مزید کہنا ہے کہ 8 لاکھ بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں 80 لاکھ کشمیری عوام کا محاصرہ کر رکھا ہے۔

گورنر پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ مظلوم کشمیری پوچھ رہے ہیں کہ کہاں ہیں اقوامِ متحدہ؟ کہاں ہے او آئی سی؟