• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت آئینی مدت سے 1 منٹ پہلے جانے والی نہیں: چوہدری سرور

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں ا ے پی سی بلانا چاہتی ہیں تو شوق پورا کر لیں، حکومت آئینی مدت سے ایک منٹ بھی پہلے کہیں جانے والی نہیں۔

لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری سرور ملاقات کے لیے آئے ہوئے پاک پرتگال ایسوسی ایشن اور تحریکِ کشمیر یورپ کے صدر محبوب احمد اور غلام غوث پر مشتمل وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔

انہوں نے پرتگال کے سفارت خانے اور ویزا سیکشن کی بحالی کا معاملہ وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کے سامنے اٹھانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے اس موقع پر کہا کہ بیرونِ ممالک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے ہنگامی اقدامات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی پالیسیاں حکومت کے لیے نہیں خود ان کے لیے سیاسی خطرہ ہیں، ماضی کے حکمرانوں کی کر پشن کے نتائج قوم آج بھی بھگت رہی ہے۔

چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ حزبِ اختلاف کی جماعتوں کے ایک دوسرے سے رابطے ذاتی مفادات کے لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

پورے ملک میں اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے، چوہدری محمد سرور

ان کا مزید کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے بحران کی وجہ سے پاکستان کو معاشی چیلنج کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے یہ بھی کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک و قوم کا سرمایہ ہیں، ان کے مسائل حل کر رہے ہیں۔

تازہ ترین