بدین کے سرکاری اسپتال میں ناکافی سہولیات کا انکشاف

July 15, 2020



بدین کے سرکاری اسپتال میں ناکافی سہولیات کے باعث خودکشی کے کیسز کی تفتیش میں دشواری کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق ناکافی سہولیات کے باعث مبینہ خودکشی کرنے والی خاتون کے جسم سے لیے گئے نمونے 5 دن گزرنے کے باوجود لیبارٹری ٹیسٹکے لیے کراچی نہ بھیجے جاسکے۔

یہ بھی پڑھیے: بدین: خاتون کی زہریلی دوا پی کر مبینہ خودکشی

بدین کے سرکاری اسپتال میں جسمانی اجزاء کو محفوظ بنانے والا کیمیکل دستیاب نہیں جبکہ اسپتال کی سرکاری اسٹیمپ بھی موجود نہیں۔

ناکافی سہولیات کے باعث حاصل کردہ نمونے سِیل نہیں ہوسکے اور نہ ہی پولیس کو دیے جاسکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق خاتون کے جسم سے حاصل کردہ نمونے سڑ گئے اور شدید بدبو پھیل گئی ہے جس کے باعث سمپل ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔