کراچی، گیس چوری کیخلاف آپریشن، ایک ملزم گرفتار

July 16, 2020

کراچی میں سوئی سدرن کی جانب سے گیس چوری کیخلاف آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں مین لائن سے گیس چوری کرنے والا ملزم پکڑا گیا ہے۔

سوئی گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ ہیوی جنریٹر سے کمرشل مقاصد کے لیے بجلی پیدا کی جا رہی تھی، ملزم ایس ایس جی سی کی ڈسٹری بیوشن لائن سے گیس چوری کر رہے تھے۔

محمد ابو ذر سوئی سدرن کا مزید کہنا تھا کہ گیس چوروں کے خلاف جاری آپریشن مزید تیز کیا جائے گا۔