کورونا صورتحال گرم موسم میں بہتر ہونے کے نظریات غلط ہیں، عالمی ادارہ صحت

July 28, 2020


عالمی ادارہ صحت نےکورونا کی صورتحال گرم موسم میں بہتر ہونے سے متعلق نظریات کی تردید کردی۔

جنیوا سے جاری بیان میں ترجمان عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ کورونا کا موسمیاتی تبدیلیوں سے کوئی تعلق نہیں ہے، کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر موسم اثر انداز نہیں ہوتا۔

ترجمان ڈبلیوایچ او کا مزید کہنا تھا کہ کورونا سے بری طرح متاثرہ ممالک میں مختلف موسم ہیں، لوگ کورونا کو فلو کی نظر سے دیکھ رہے ہیں جو کہ غلط تصور ہے۔

ترجمان ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ سماجی دوری، ہاتھ دھونا اور ماسک پہننے سے ہی اس وائرس سے بچاؤ ممکن ہے۔