کلفٹن میں سائیکل سوار کا چالان، انکوائری رپورٹ مکمل

July 29, 2020

کراچی کے علاقے کلفٹن میں ٹریفک سارجنٹ کی طرف سے سائیکل سوار کے چالان کرنے کی انکوائری رپورٹ مکمل کرلی گئی ہے۔

انکوائر ی رپورٹ میں کہا گیا کہ سائیکل سوار کو غلط سمت سے آنے پر ٹریفک پولیس افسر کا روکنا درست تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹریفک پولیس افسر انسپکٹر غلام علی نے سائیکل سوار کو چالان غلط جاری کیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس نے کہا کہ کارروائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پرجاری کرنا قواعد کی خلاف ورزی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ افسرکےخلاف غفلت،لاپرواہی، ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کلفٹن میں سائیکل سوار کو 500 روپے جرمانہ کرنے کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔