اسرائیل، کورونا کی دوسری لہر نے تباہی مچادی

August 01, 2020

عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر نے اسرائیل میں تباہی مچادی ہے ۔

اسرائیل کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1785 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے ۔

اسرائیل وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں کورونا سے اموات 503 ہوگئیں ہیں اور 70 ہزار379 افراد متاثر ہیں ۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے مہلک کورونا وائرس کا علاج دریافت کرلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کا علاج دریافت کرنے کا اعلان اسرائیلی وزارتِ دفاع اور اسرائیلی انسٹی ٹیوٹ برائے حیاتیاتی تحقیق نے کیا تھا۔