پولیس کے شہداء قوم کے ہیرو ہیں، عثمان بزدار

August 04, 2020

یہ بھی دیکھیے:کراچی پولیس نے یوم شہدا پولیس پر ترانہ جاری کردیا

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کہتے ہیں کہ وطنِ عزیز پر اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرنے والے پولیس کے شہداء قوم کے ہیرو ہیں۔

لاہور سے ایک بیان کے ذریعے وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر اپنا پیغام جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کے شہداء نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنے قیمتی لہو سے تاریخ رقم کی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پولیس کے شہداء ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ ہیں، قوم آج پولیس کے عظیم ہیروز کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

اپوزیشن کورونا کی وباء پر پوائنٹ اسکورنگ میں مصروف ہے، عثمان بزدار

سردار عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج ہم پولیس کے شہداء کے بہادر لواحقین کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اظہار کرتے ہیں۔