آج بھارت کے خلاف ایفل ٹاور کے سامنےاحتجاج ہوگا

August 05, 2020

پیرس ( رضا چوہدری ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم اور مسلسل ایک سال سے لاک ڈائون کے خلاف یورپی ممالک میں آج اور کل مظاہرے اور ریلیاں منعقد ہوں گی۔ مقبوضہ کشمیر ایک جیل کی شکل اختیار کر چکا جس کے خلاف پوری دنیا خصوصی طور پر یورپی ممالک میں4اور 5اگست کو فرانس کے دارالحکومت پیرس کے اہم مقام ایفل ٹاور کے سامنے اورپیرس کے وسط میں گاردوایسٹ سے ایک ریلی شروع ہو گی جو تاریخی مقام پیلس دو ری پیلک تک جائے گی جہاں ریلی کے شرکا احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔اس حوالے سے میڈیا کی آگاہی کیلئے مقبوضہ کشمیر میں ایک سال سے جاری لاک ڈائون اور بھارتی افواج کے مظالم سے آگاہی کےلئے پوسٹر اور تصاویر آویزاں کی جائیں گی۔اس احتجاج کےحوالے سےپاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما عابد شیر علی، انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم کے صدر معروف کشمیری رہنما زاہد اقبال ہاشمی ، جموں کشمیر فورم کے چیئرمین نعیم چوہدری، صدر مرزا آصف جرال ،راجہ اشفاق احمد،ن لیگ کشمیر ونگ کے رہنما عمیر بیگ ،چوہدری تنویر احمد سمیت پاکستان نژاد سیاسی جماعتوں ن لیگ ، پاکستان پیپلزپارٹی،پاکستان تحریک انصاف ،ادارہ منہاج القران انٹرنیشنل و دیگر تنظیمیں سرگرم عمل ہیں۔