سانحہ کوئٹہ: سندھ بار کونسل کا عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان

August 07, 2020

سانحہ کوئٹہ 2016ء کی یاد میں سندھ بار کونسل نے کل صوبے بھر کی عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

سندھ بار کونسل کے وائس چیئرمین حیدر امام رضوی ایڈ ووکیٹ نے کہا کہ بار کے وکلاء کل عدالتوں کا بائیکاٹ کریں گے۔

وائس چیئرمین سندھ بار کونسل نے کہا کہ تمام بار ایسوسی ایشنز جنرل باڈی اجلاس منعقد کریں۔

حیدر امام رضوی ایڈ ووکیٹ نے کہا کہ 8 اگست 2016 کو کوئٹہ میں وکلاء کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ کمیشن کی رپورٹ تمام ذمہ داروں کے خلاف چارج شیٹ ہے، کمیشن کی رپورٹ پر آج تک کوئی کارروائی نہیں ہوسکی ہے۔