حکومت عوام کو خود کشیوں پر مجبور کر رہی ہے، ن لیگ

August 08, 2020

لاہور(خصوصی نمائندہ)مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو خود کشیوں پر مجبور کر رہی ہے اور عوام پر بار بار مہنگائی کے بم پھینک رہی ہے کبھی پٹرول بم کبھی آٹا بم اور کبھی چینی بم ،حکومت عوام کے خلاف معاشی دہشت گردی پہلے ہی کرچکی ہے۔