میٹروں کو ٹمپرڈ کر کے سلو کرنیوالےگروہ کا رکن گرفتار

August 09, 2020

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) میٹروں کو ٹمپرڈ کرنے وا لے گروہ کا رکن گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کو بجلی چوروں کے خلاف ایس ای جہلم اسلم خان کی کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ گرفتار شخص میٹروں میں چپ لگا کر ریموٹ کنٹرول کے ذریعے میٹر سلو اور ریورس کرتا تھا۔بجلی چوری میں معاونت کرنے والے 4آئیسکو ملازمین کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کر لی گئی جبکہ گروپ کے سرغنہ سرفراز کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے مارہی ہے ۔گرفتار شخص کی نشاندہی پر سلو کیے گئے میڑوں کو کاٹنے کا سلسلہ جاری ہے۔متعلقہ صارفین کو بجلی چوری کرنے کے الزام میں جرمانے اور مقدمات درج کیے جائیں گے۔