پنجاب کےمختلف شہروں میں آج رات بھی بارش کی پیش گوئی

August 09, 2020

محکمہ موسمیات نے پنجاب کے مختلف شہروں میں آج رات بھی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ اورگوجرانوالہ میں رات کو موسلا دھار بارش کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نارووال اورفیصل آباد میں بھی رات کوبارش ہوگی۔

میانوالی، بھکر،سرگودھا،خوشاب میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے، جبکہ بہاولنگر، ساہیوال، بہاولپور، ڈی جی خان، رحیم یارخان میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔