جے یو آئی کا اجلاس 13 اگست کو اسلام آباد میں طلب

August 10, 2020

جمعیت علماء اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے پارٹی کا اجلاس 13 اگست کو اسلام آباد میںطلب کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کے اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی امراء شرکت کریں گے۔

جے یو آئی ف کے اجلاس میں کورونا وائرس اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے بارے میں مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں پاکستان پیپلز پارٹی (قی پی پی) اور مسلم لیگ (ن ) کا رویہ بھی زیر بحث آئے گا۔

اجلاس میں پارٹی کارکنوں کو متحرک کرنے اور جلسے جلوس کرنے سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔