کل ایوان میں ہونے کے باوجود رانا تنویر پر بھی مقدمہ ہوا: خواجہ آصف

August 12, 2020

مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف کہتے ہیں کہ رانا تنویر کے خلاف بھی پرچہ ہوا ہے حالانکہ وہ کل ایوان میں موجود تھے۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ رانا تنویر کل اسپیکر کے چیمبر میں بیٹھے ہوئے تھے اور ان کے خلاف پرچہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

اسمبلی اجلاس میں قومی یکجہتی کا فقدان تھا، خواجہ آصف

انہوں نے کہا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ مسلم لیگ نون کے خلاف کتنی جھوٹی کارروائی کی گئی ہے۔

نون لیگی رہنما نے کہا کہ ہم لوگوں کے حقوق کے لیے قانون سازی کر رہے ہیں اور پنجاب حکومت کیا کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رانا تنویر کل اسلام آباد میں قومی اسمبلی میں موجود تھے، جبکہ لاہور میں کٹنے والی ایف آئی آر میں ان کا نام ہے۔

خواجہ آصف نے اسپیکر قومی اسمبلی سے مخطاطب ہوتے ہوئے یہ بھی کہا کہ رانا تنویر ایوان میں آپ سے ملاقات میں بھی شریک تھے، وہ اس کے خلاف تحریکِ استحقاق لائیں گے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے انہیں جواب دیا کہ وہ بالکل تحریکِِ استحقاق لے آئیں۔