تحفظ بنیاد اسلام بل پر تمام مکاتب فکر کی حمایت حاصل کی جائے گی، پرویز الہٰی

August 12, 2020


اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ تحفظ بنیاد اسلام بل پر تمام مکاتب فکر کی حمایت حاصل کی جائے گی۔ مشاورت کا عمل جاری ہے، محرم الحرام کے بعد مزید مشاورت کریں گے۔

لاہور میں حضرت سلطان باہو دربار کے سجادہ نشین سلطان فیاض الحسن سے ملاقات میں چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ جب کوئی کام اللّٰہ کی رضا کیلئے شروع کیا جائے تو اللّٰہ غیب سے مدد فرماتا ہے۔

صاحبزادہ سلطان فیاض الحسن کا کہنا تھا کہ آپ نے اسمبلی میں دینی امور کے حوالے سے ہمیشہ کھل کر بات کی ہے۔

انہوںنے کہا کہ پاکستان کو اسلام کا قلعہ بنانے کا خواب ایک دن ضرور پورا ہو گا، نظریہ پاکستان اور اسلامی شعائر کے خلاف کتابوں پر پابندی احسن اقدام ہے جسے دینی حلقے فراموش نہیں کرسکتے۔