بیوی کا قاتل پاکستانی 11سال بعد اسپین سے گرفتار

August 13, 2020

بارسلونا(جنگ نیوز) بیوی کے قتل کے بعد فرار ہونے والا پاکستانی 11برس بعد اسپین میں گرفتار کرلیاگیا۔گیارہ برس قبل پاکستان میں اپنی شریک حیات کو مبینہ طور پر قتل کر کے فرار ہونے والے شخص کو سپین کے سیاحتی جزیرے مایورکا سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پاکستانی حکام نے اس کی گرفتاری کے لیے انٹرنیشنل وارنٹ جاری کر رکھا تھا۔ سیاحوں میں مقبول ہسپانوی جزیرے مایورکا کی پولیس نے گزشتہ ہفتے 41 سالہ پاکستانی شہری کو گرفتار کیا۔اس شخص پر الزام ہے کہ اس نے سن 2009 میں اپنی بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔