سی ویوجانیوالے موٹرسائیکل سوار 3کمسن بھائیوں اور2بہنوں کوگاڑی نے کچل دیا

August 15, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) موٹرسائیکل پرسی ویوجانے والے 3کمسن بھائیوں اور2بہنوں کو تیزرفتار گاڑی نے کچل دیا، جس کے نتیجے میں 2سگے بھائی موقع پر جاں بحق، جبکہ3 زخمی ہوگئے، علاوہ ازیں دیگر علاقوں میں ٹریفک حادثات اور کرنٹ لگنے سے 5افراد جاں بحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق نیٹی جیٹی پل پر تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سوار3کمسن بھائیوں اور 2 بہنوں کو روند ڈالا ،حادثے کے نتیجے میں2بھائی موقع پر جاں بحقاور3 شدید زخمی ہوگئے ، لاشوں اور زخمیوں کوسول اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 15سالہ عمر ولد نوررحیم اور4سالہ اویس کے نام سے ہو ئی ہے، جبکہ زخمیوں میں 7سالہ عبدالہادی ،6سالہ امیبا اور5سالہ افشاں شامل ہیں ۔