ہرشخص کم ازکم ایک پوداضرور لگائے،میاں محمودالرشید

August 15, 2020

لاہور(خصوصی رپورٹر)جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی اور کلین اینڈ گرین مہم کے تحت گلشن اقبال پارک میں وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید ۔ حافظ ذیشان رشید اور ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے مون سون شجرکاری مہم کے تحت پودے بھی لگائے۔ جشن آزادی کے موقع پر وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے کہا لاہور کی عوام کو کم از کم ایک پودا ضرور لگانا چاہیے ۔عوام پودوں کی حفاظت کریں۔