فاطمہ جناح سے متاثر عائزہ خان کی دلکش تصاویر

August 15, 2020

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی با صلاحیت اداکارہ عائزہ خان نے جشن آزادی کے موقع پر فاطمہ جناح سے متاثر ہو کر سفید لباس میں اپنی دلکش تصاویر کے ساتھ یوم آزادی کا پیغام شیئر کیا ہے۔

پاکستان کی ہر دلعزیز اداکارہ عائزہ خان نے پاکستان کے جشن آزادی مناتے ہوئے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن پر اپنی خوبصورت تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں، عائزہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللّٰہ علیہ کا خواتین کی ملک و قوم کی ترقی میں کردار کی اہمیت سے متعلق قول بھی لکھا گیا ۔

سفید رنگ میں ملبوس خوبصورت عائزہ خان نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے قائد اعظم کا قول ’ کوئی بھی قوم عظیم اور اونچا مقام حاصل نہیں کر سکتی جب تک کہ اُس قوم کی خواتین اپنے مردوں کے شانہ بشانہ نہ کھڑی ہوں ،‘ بھی لکھا ۔

عائزہ خان کا مزید کہنا تھا کہ ’عورتوں کو اپنا ایک الگ مقام بنانا چاہیے مگر ساتھ میں اپنے مردوں اور دیگر عورتوں کی حوصلہ افزائی بھی کرنی چاہیے ۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’ ہم سب کو متحد اور یکجا ہونا چاہیے کیونکہ اتحاد ہی ہے جو ایک قوم کو عظیم بناتا ہے۔‘

عائزہ خان نے اپنی پوسٹ کی آخر میں اپنے مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے یہ سفید جوڑا اور یہ تصاویر فاطمہ جناح سے متاثر ہو کر بنائی ہیں۔

عائزہ خان کی جانب سے مداحوں کو آزادی کی مبارکباد بھی دی گئی ۔