پنجگور: گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق

August 23, 2020

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے میں ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پنجگور کے علاقے گوارگو میں تیز گاڑی نے موڑ کاٹتے ہوئے مخالف سمت سے آنے والی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار لڑکا جاں بحق، ماں، باپ اور بھائی زخمی

موٹرسائیکل حادثے میں جاں بحق ہونے والے تینوں افراد سگے بھائی بتائے جاتے ہیں۔

واقعے کے بعد لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔