• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیز رفتارڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پرسوار 12 سالہ لڑکا جاں بحق، ماں،باپ اور بھائی زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ایف بی ایریا میں صغیر سینٹر کے قریب تیز رفتارڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 12سالہ لڑکا جاں بحق ماں،باپ اور بھائی زخمی ہوگئے ،مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگا دی،تفصیلات کےمطابق جوہر آباد تھانے کی حدود ایف بی ایریا میں راشد منہاس روڈ پرصغیر سینٹر کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں12سالہ احمد علی جاں بحق ہوگیا، متوفی کا والد نصراللہ،والدہ ثریا اور بڑا بھائی 15 سالہ کامرا ن زخمی ہو گئے،موقع پر موجو مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگا دی، جبکہ ڈرائیورموقع سے فرار ہوگیا۔‎

تازہ ترین