کھانے سے پہلے کچھ ایپی ٹائزر ہوجائے!

August 29, 2020

جب آپ کو بہت بھوک لگ رہی ہو ایسے میںکچھ کھانے کو مل جائے تو کھانے کی اشتہا کچھ حد تک کم ہوجاتی ہے۔ کھانے سے پہلے پیش کیے جانے والے ہلکے پھلکے پکوان کو ایپی ٹائزر کہا جاتا ہے۔ جب کسی ریستوران میں جاتے ہیں تو کھانا آنے میں کچھ وقت لگ جاتا ہے، ایسے میں انتظار کرتے وقت ایپی ٹائزر سے کام چلایا جاتا ہے۔

اسی طرح گھروں میں بھی دعوتوں کے دوران یا عام حالات میں اگر کھانا پکنے میں وقت لگ جائے تو بھوک کی شدت کم کرنے کے لئےایپی ٹائزر لیا جاسکتا ہے۔ ایپی ٹا ئزر میں جوسز، کریکرز، سوپ، کباب، دہی بھلے، چیز بالز،سیلڈ اور دیگر کئی مزیدار ڈشز شامل ہیں۔ مزے مزے کے ایپی ٹائزر کیچند ڈشز ملاحظہ کریں۔

چکن سگار

درکار اجزاء:

چکن قیمہ۔ تین سو گرام

ہری پیاز۔ ایک عدد

انڈہ۔ ایک عدد (پھینٹا ہوا)

پارسلے۔ ایک چوتھائی گٹھی

کالی مرچ۔ آدھا چائے کا چمچ ﴿پسی ہوئی

نمک۔ حسب ِذائقہ

ادرک کا پیسٹ۔ ایک چائے کا چمچ

دار چینی۔ آدھا چائے کا چمچ ﴿پسی ہوئی

کشمش۔ پچیس گرام

پیاز۔ ایک عدد ﴿درمیانی

مانڈہ۔ آدھا کلو ﴿ثابت

میدہ۔ آدھا کھانے کا چمچ

زیتون کا تیل۔ دو کھانے کے چمچ

ترکیب:

پہلے چوپر میں چکن کا قیمہ، ہری پیاز، آدھا انڈا، پارسلے، نمک، کالی مرچ، ادرک کا پیسٹ، دار چینی، کشمش اور پیاز شامل کرکے خوب اچھی طرح پیس لیں اور ایک طرف رکھ دیں۔ اب مانڈہ کی چار بائی چھ کی لمبی چوڑی پٹیاں کاٹ لیں۔ پھر باقی آدھے انڈے میں میدہ شامل کرکے تھوڑے سے پانی کے ساتھ پیسٹ تیار کرلیں۔ اب پٹیوں کے ایک طرف چکن کا قیمہ رکھیں اور اس کو ایک یا دو انچ فولڈ کرنے کے بعد دونوں سائیڈوں کے کنارے فولڈ کرلیں۔

اس کے بعد آخری کنارے پر میدے والا مکسچر لگا کر مکمل فولڈ کرلیں۔ اب اوون ٹرے کو ہلکا سا چکنا کرکے یہ سارے سگار اس پر رکھتے جائیں۔ آخر میں زیتون کے تیل کو برش کریں اور اوون میں ایک سو نوے ڈگری پر اسے بارہ سے پندرہ منٹ تک بیک کرلیں۔ سنہرا رنگ آنے پر نکال کر ٹومیٹو کیچپ یا کسی بھی سوس کے ساتھ سرو کریں۔

مسالے والے وڑے

بیٹر بنانے کیلئے اجزاء:

بیسن۔ ایک کپ

نمک۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ

کھانے کا سوڈا۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ

وڑے بنانے کے لیے

آلو۔ چار عدد ﴿اُبلے اور کچلے ہوئے

انار دانہ۔ دو چائے کے چمچ ﴿کُٹا ہوا

لیموں کا رس ۔دو چائے کے چمچ

پیاز۔ دو کھانے کے چمچ ﴿تلی اور کُچلی ہوئی

ہرا دھنیا۔ دو کھانے کے چمچ ﴿کٹا ہوا

پودینہ ۔ ایک کھانے کا چمچ ﴿کٹا ہوا

لال مرچ۔ دو چائے کا چمچ ﴿کُٹی ہوئی

گرم مسالہ۔ آدھا چائے کا چمچ ﴿پسا ہوا

نمک۔ ایک چائے کا چمچ

چاٹ مسالہ۔ آدھا چائے کا چمچ

تیل ۔ تلنے کے لیے

ترکیب:

بیٹر بنانے کے لئے ایک پیالے میں بیسن، نمک، کھانے کا سوڈا اور حسب ضرورت پانی مکس کرکے گاڑھا بیٹر بنالیں۔ وڑے بنانے کے لئے ایک پیالے میں اُبلے اور کچلے آلو، کُٹا ہوا انار دانہ، لیموں کا رس، تلی اور کُچلی ہوئی پیاز، کٹا ہرا دھنیا، کٹا پودینہ، کُٹی لال مرچ، پسا گرم مسالہ، نمک اور چاٹ مسالہ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ اب اس آمیزے کی بالز بنائیں اور تیار بیٹر میں ڈبوکر گرم تیل میں ڈیپ فرائی کرلیں۔ گولڈن براؤن ہو جائیں تو مسالے والے وڑے کیچپ اور چلی گارلگ سوس کے ساتھ پیش کریں۔

چیز فنگرز

درکار اجزاء:

کاٹج چیز ۔ ایک کلو گرام (کٹ فنگر شیپ)

آئل ۔فرائی کیلئے

بریڈ کرمبز۔ حسبِ ضرورت

بیٹر کے لئے

میدہ۔ ایک کپ

پانی۔ حسبِ ضرورت

نمک ۔حسبِ ذائقہ

سیاہ یا سفید مرچ پاؤڈر۔ آدھا چائے کا چمچ

ترکیب:

بیٹر بنانے کے لئے میدہ، پانی اور نمک کو آپس میں مکس کرکے پیسٹ بنالیں۔ اب پین میں تیل گرم کریں۔ بیٹر میں چیز فنگر کو ڈپ کریں اور پین میں ڈیپ فرائی کرلیں تاکہ گولڈن براؤن ہو جائیں۔ لیمن بٹر ساس کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔

چکن اینڈ روسٹڈ پوٹیٹو

درکار اجزاء:

آلو ۔تین عدد ﴿درمیانے

تیل۔ تلنے کے لیے

چکن کا قیمہ۔ تین سو گرام

پیاز ۔ایک عدد

لال شملہ مرچ۔ ایک عدد

ہری مرچ ۔تین عدد

پودینہ ۔ایک چوتھائی گٹھی

پارسلے ۔ایک چوتھائی گٹھی

نمک ۔حسب ِذائقہ

کالی مرچ ۔آدھا چائے کا چمچ ﴿پسی ہوئی

انڈہ۔ آدھا

ہرے زیتون۔ پانچ سے چھ عدد (سلائس کئے ہوئے)

ترکیب:

پہلے آلو کو ایک چوتھائی انچ موٹے سلائس کاٹ کر تیل میں اتنا فرائی کریں کہ ہلکا گولڈن ہو جائیں۔ اب چوپر میں چکن کے قیمے میں پیاز، شملہ مرچ، ہری مرچ، پودینہ، پارسلے، نمک، پسی کالی مرچ اور انڈے کے ساتھ پیس لیں۔ جب قیمہ تیار ہو جائے تو فرائی کیے ہوئے آلو کو چکنی کی ہوئی اوون ٹرے پر رکھیں۔ اب ایک ایک کھانے کا چمچ قیمہ کو آلو کے اوپر رکھیں۔

پھر اسے دو سو ڈگری سینٹی گریڈ پر آٹھ سے دس منٹ کے لیے بیک کریں۔ جب ہلکا سنہرا رنگ آجائے تو نکال کر سلائس کیے ہوئے زیتون سے گارنش کریں اور پارسلے کا ایک ایک پھول رکھ کر پیش کریں۔

پالک مٹن سیلڈ

درکار اجزاء:

پالک کے پتے۔ دو کلو

بکرے کا گوشت ۔ایک کلو

انڈے ۔تین عدد (اُبلے ہوئے)

سرخ ٹماٹر۔ ایک پاؤ

سبز تازہ پیاز۔ دو عدد (کٹے ہوئے)

تیل۔ حسبِ ضرورت

ترکیب:

ایک چھوٹے فرائی پین میں گوشت فرائی کریں۔ جب خستہ ہو جائے تو نکال کر ٹشو پیپر پر رکھ دیں تاکہ اضافی تیل جذب ہو جائے۔ پالک کے پتوں کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر سفید رنگ کے چائنہ کراکری یا شیشے کے بڑے پیالے میں رکھ دیں۔ اب انڈے، سبز پیاز، ٹماٹر اور بکرے کا گوشت ملا دیں، ویجیٹیبل سلاد تیار ہے۔

پوٹیٹوچیز بالز

درکار اجزاء:

آلو۔ دو عدد (اُبلے اور میش کئے ہوئے)

چکن۔ ایک کپ (اُبلا اور ریشہ کیا ہوا)

چیز۔ ایک چوتھائی کپ (کدو کش)

وائٹ پیپر۔ آدھا چائے کا چمچ

اجینو موتو ۔آدھا چائے کا چمچ

کالی مرچ پاؤڈر۔ آدھا چائے کا چمچ

مکھن ۔دو کھانے کے چمچ

قصوری میتھی۔ دو کھانے کے چمچ

ہرا دھنیا ۔دو کھانے کے چمچ (چوپڈ)

انڈہ۔ ایک عدد (پھینٹا ہوا)

بریڈ کرمبز۔ حسبِ ضرورت

تیل ۔تلنے کےلئے

ترکیب:

آلو، چکن، مکھن اور چیز کو اچھی طرح مِکس کرلیں۔ اب اس میں وائٹ پیپر، اجینو موتو، کالی مرچ، ہرا دھنیا اور میتھی شامل کریں۔ اس آمیزے کے بالز بناکر ریفریجریٹر میں تیس منٹ کےلئے رکھیں۔ پھر انڈے میں ڈپ کرکے بریڈ کرمبز لگائیں اور تیل میں فرائی کرلیں۔ تیار ہونے پر گرم گرم پیش کریں۔

سوسج کباب

درکار اجزاء:

بون لیس بیف۔آدھا کلو

انڈہ۔ایک عدد

باریک (کٹی پیاز)۔ ایک عدد

بریڈ سلائس۔تین عدد

کٹی ہری مرچ۔دو سے تین عدد

پانی۔آدھا کپ

پسی لال مرچ۔ایک چائے کا چمچ

سفید زیرہ۔ایک چائے کا چمچ

ادرک لہسن کا پیسٹ۔ ایک چائے کا چمچ

نمک۔ ایک چائے کا چمچ

گرم مسالہ۔ آدھا چائے کا چمچ

کٹا ہرا دھنیا۔ دو کھانے کے چمچ

گرم تیل۔ دو کھانے کے چمچ

بیسن۔چار کھانے کے چمچ

ترکیب:

بون لیس بیف کو ادرک لہسن کا پیسٹ اور حسبِ ضرورت پانی کے ساتھ اُبال لیں، یہاں تک کہ پانی خشک ہو جائے اور گوشت گل جائے۔ اب گوشت کو ٹھنڈا کر کے مشین میں باریک پیس لیں۔ اس میں تین عدد بھیگی ہوئی بریڈ سلائس، بیسن، سفید زیرہ، نمک، پسی لال مرچ، پسا گرم مسالہ، کٹی ہری مرچ، کٹا ہرا دھنیا، باریک کٹی پیاز، انڈہ اور گرم تیل ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ اب اس کے سوسج کباب بنا کر گرم تیل میں ڈیپ فرائی کر لیں۔

چکن سوسج پیزا

پیزا ڈو بنانے کے اجزاء:

میدہ۔4 کپ

چینی۔1 چائے کا چمچ

ایسٹ ۔2چائے کے چمچ

نمک۔1 چائے کا چمچ

نیم گرم پانی۔حسبِ ضرورت

زیتون کا تیل۔2 کھانے کے چمچ

ٹوپنگ کے اجزاء:

کھانے کا تیل۔ حسبِ ضرورت

میدہ۔1 چائے کا چمچ

پیاز۔1 عدد

سوسجز۔4عدد

موزریلا چیز۔ آدھا کپ

شملہ مرچ(سلائس)۔1 کپ

ایلا پینو۔1کھانے کا چمچ

چیڈر چیز۔1 کپ

زیتون۔2 کھانے کا چمچ

اوریگانو۔ آدھا چائے کا چمچ

لال مرچ کُٹی ہوئی۔ آدھا چائے کا چمچ

پیزاسوس پنانے کے اجزاء:

زیتون کا تیل۔2 کھانے کے چمچ

لہسن (سلائس)۔3عدد

لال مرچ کُٹی ہوئی۔ آدھا چائے کا چمچ

اوریگانو۔1چائے کا چمچ

ٹماٹر(بغیر چھلکے)۔1 کپ

بیزل۔آدھا چائے کا چمچ

نمک۔حسبِ ذائقہ

کالی مرچ پاؤڈر۔ آدھا چائے کا چمچ

پیاز۔ آدھی

کیچپ۔ ایک چوتھائی کپ

ترکیب:

ڈوبنانے کے لیے ایک برتن میں میدہ لیں اس میں چینی، نمک، ایسٹ ڈال کر اچھی طرح ملا لیں اب اس میں پانی ڈال کر گوندھ لیں اب اس پر تھوڑا سا زیتون کا تیل لگا لیں۔ اب اس کو ڈھک کر رکھ دیں، ڈو ڈبل ہونے تک یا ایک گھنٹے تک رکھ لیں۔اب اس کو تھوڑی دیر دوبارہ گوندھ لیں اور اس کو چارحصوں میں تقسیم کر لیں۔اب ان پر تھوڑا سا میدہ لگا لیں۔

پیزا سوس بنانے کے لیے ایک پین میں تھوڑی سا تیل ڈال کر گرم کر لیں اب اس میں لہسن ڈال کر تھوڑی دیر پکا لیں۔ اب اس میں پیاز ڈال کر دو منٹ تک پکا لیں۔ اب اس میں لال مرچ کُٹی ہوئی، اوریگانو،بیزل، ٹماٹر، کیچپ، اور نمک ڈال کر تھوڑی دیر پکا لیں۔ اب اس میں پانی ڈال کر آٹھ سے دس منٹ پکا لیں اور جب مسالہ تیل چھوڑ دے تو اُتار لیں۔ اسے دو سے تین مہینے تک استعمال کر سکتے ہیں۔

پیزا بنانے کے لیے سوسج کو پیکٹ سے نکال لیں اور چھوٹے چھوٹے سلائس کر لیں۔ پیزا ڈش میں کھانے کا تیل لگا لیں اور پھر اس پر میدہ لگا لیں۔اب اس پر تیار کی ہوئی پیزا ڈو کو پھیلا لیں۔ اب اس پر کانٹے کی مدد سے نشان لگا لیں۔ اس پر تیار کی ہوئی پیزا سوس لگا لیں اور پھر پیاز (رنگز) رکھ دیں۔ اب اس پر موزریلا چیز، چیڈر چیز، تیار کیے ہوئے سوسج، شملہ مرچ اور کالا زیتون ڈال دیں۔ اب اس پر ایلا پینو، اوریگانو، کُٹی ہوئی لال مرچ ڈال کر 190ڈگری پر 20 منٹ تک اون بیک کر لیں۔

گارلک اسکنی فرائز

درکار اجزاء:

آلو ۔500 گرام

کارن فلور ۔حسب ضرورت

لہسن پاؤڈر۔ ایک چائے کا چمچ یا حسب ضرورت

نمک۔ حسب ذائقہ

تیل۔ فرائی کرنے کے لئے

کیچپ ۔حسب ضرورت

ترکیب:

آلوؤں کو موٹے سلائسز میں کاٹ لیں۔ پھر کارن فلور، نمک اور لہسن پاؤڈر کو آلوؤں کے اوپر چھڑک کر اچھی طرح مکس کرلیں۔اب کڑاہی میں تیل گرم کرکے آلوؤں کو ڈیپ فرائی کرلیں، یہاں تک کہ ہلکی سنہری رنگت آجائے۔ فرائز کو پیپر پر رکھ کر اوپر نمک اور لہسن پاؤڈر (ضرورت ہو تو) چھڑک کر مکس کردیں۔

لیجیے مزیدارفرائز تیار ہیں۔ بیکنگ کے لئےکارن فلور، نمک، لہسن پاؤڈر اور ایک کھانے کا چمچ تیل آلوؤں پر چھڑک کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ اب آلوؤں کو بیکنگ ٹرے پر ایک تہہ میں بچھا دیں۔ پھر 180 ڈگری سینٹی گریڈ پر دس منٹ کے لئے بیک کریں۔پھر سلائسز کی سائیڈ بدل کر مزید دس منٹ تک بیک کریں، یہاں تک کہ سلائسز کرسپی اور سنہرے ہوجائیں۔ گارلک اسکنی فرائز کھانے کرنے کے لیے تیار ہیں۔

میٹھی ٹکیاں

درکار اجزاء:

میدہ۔ تین چوتھائی پیالی

آٹا۔ آدھی پیالی

نمک ۔ ایک چٹکی

براؤن شوگر۔ آدھی پیالی

خشک دودھ کا پاؤڈر۔ دو کھانے کے چمچ

بادام پستے۔ آدھی پیالی

تیل۔ حسب ضرورت

ترکیب:

آٹا اور میدہ ملا کر تسلے میں ڈالیں اور اس میں نمک،دودھ کا پاؤڈر، براؤن شوگر اور باریک پسے ہوئے بادام پستے ملائیں۔ پھر اس میں تیل ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں اور تھوڑا تھوڑا سادہ پانی ڈالتے ہوئے سخت گوندھ لیں۔ اب ململ کے کپڑئے میں لپیٹ کر دس سے پندرہ منٹ کے لئے رکھیں پھر چھوٹی چھوٹی پوریاں بیل لیں۔ کڑاہی میں تیل کو درمیانی آنچ پر گرم کریں اور ان ٹکیوں کو ہلکی آنچ پر سنہری فرائی کرکے پیش کریں۔

میکسیکن ٹاکوز

درکار اجزاء:

گائے کا قیمہ۔ آدھا کلو

تیل ۔حسبِ ضرورت

پیاز ۔دو کھانے کے چمچ

ادرک لہسن کا پیسٹ۔ ایک کھانے کا چمچ

ٹماٹو پیوری ۔دو کھانے کے چمچ

نمک۔ حسب ِضرورت

ٹاکوز مسالہ۔ ایک چائے کا چمچ

شملہ مرچ۔ تین کھانے کے چمچ

لال لوبیا ۔تین کھانے کے چمچ

ہری مرچ ۔ایک کھانے کا چمچ

ٹاکوز شیلز ۔چار سے پانچ عدد

گارنش۔ چیڈر چیز، سار چیز، دھنیا اور ناکوز

ترکیب:

تھوڑا سا تیل پین میں گرم لیں اور پھر پیاز شامل کرکے فرائی کرلیں۔پھر قیمہ، ادرک لہسن کا پیسٹ، ٹماٹو پیوری، نمک اور ٹاکوز مسالہ شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلیں۔ اب شملہ مرچ، لال لوبیا، ہری مرچیں شامل کرکے قیمہ اچھی طرح پکالیں۔

پھر اس قیمہ کو ٹاکوز شیلز میں بھر کر تھوڑی سی چیڈر چیز اور سار چیز شامل کرکے ڈش کو اوون میں رکھ کر چیز کو پگھلالیں۔ پھر دھنیا اور ناکوز سے گارنش کرکے رول کرکے پیش کریں۔