سیالکوٹ کے علاقے پسرور سوجو والی سے زخمی جنگلی ہرن ملا ہے۔
اہل علاقہ کے مطابق یہ ہرن آوارہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہوا ہے۔
علاقہ کے مکینوں نے زخمی ہرن کو مقامی ڈیرے پر منتقل کر کے محکمہ وائلڈ لائف والوں کو مطلع کر دیا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق سال 2024-2025 میں پاکستان میں ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی میں نمایاں اضافہ ہوا، پاکستان کے 96 فیصد گھرانوں کو موبائل یا اسمارٹ فون کی سہولت حاصل ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے شدید دھند کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ صوبائی معاملات پر بات چیت اور تعلقات بہتر کرنے کے لیے تیار ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے علیحٰدہ علیحٰدہ ملاقاتیں کیں۔
کراچی کے علاقے مائی کلاچی کے قریب مین ہول سے 4 لاشیں ملی ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ احسن اقبال کا بیان حکومت کی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے، حکومت کا قوم کو بیوقوف بنانے کا فارمولا بےسود ہو چکا ہے۔
رانا ثناء نے کہا کہ پی ٹی آئی کی دوسرے یا تیسرے درجے کی قیادت تو کہہ رہی ہے کہ وہ مذاکرات چاہتے ہیں
وزیراعظم نے کہا کہ خسارے میں جانے والے ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری حکومت کے معاشی اصلاحات کے وژن کا اہم حصہ ہے،
ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی کرا چی جاوید نبی کے مطابق کراچی میں صدر کے علاقے میں 32 دکانیں اور ہوٹل سربمہر کر دیئے ہیں۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور یو اے ای کے مثبت اقدامات یمن میں امن کر سکتے ہیں، یمن کے مسئلے پر سعودی اور اماراتی قیادت کی دانائی قابلِ تحسین ہے۔
سالِ نو کا پہلا سُپر مون جلد ہی نمودار ہونے والا ہے، جنوری کی تیسری تاریخ کو پورا چاند طلوع ہوگا اور آسمان پر غیرمعمولی طور پر بڑا دکھائی دے گا۔ یہ گزشتہ مہینوں میں نظر آنے والے سپر مونز کے سلسلے کا آخری چاند ہوگا، جس کا آغاز گزشتہ اکتوبر میں ہوا تھا۔
میئر کراچی نے کہا کہ مسئلہ مین ہول پر ڈھکن لگانا نہیں ان کی رکھوالی کرنا ہے، یہ ڈھکن جہاں جا کر بکتے ہیں وہاں کریک ڈاون کریں گے۔
سندھ حکومت نے خطرناک عمارتوں کو خالی کرانے اور گرانے کےلیے ترجیحی اقدامات کا فیصلہ کرلیا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بلیواکانومی پاکستان کی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرسکتی ہے.
سالانہ میڈیا فریڈم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں چھپنے اور نشر ہونے والے مواد کی یکسانیت نے آزاد صحافت پر کئی سوال کھڑے کر دیے ہیں۔
پولیس کے اختیارات سے تجاوز کے اقدامات پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم جاری کردیا، جس میں پولیس کی بغیر قانونی پراسیس گرفتاری کو اغواء قرار دیا گیا ہے۔