شفاف مردم شماری، تین ماہ میں بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں، حافظ نعیم

September 02, 2020

کراچی (اسٹاف رپوٹر) امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے مطالبہ کیا ہے کہ شفاف مردم شماری کے بعد تین ماہ میں بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں، (سندھ لوکل باڈیز ایکٹ)کو فوراً اور مکمل تبدیل کر کے آنے والی شہری حکومت کو بااختیار بنایاجائے، CCI اوراسٹیک ہولڈر پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے، بلدیاتی الیکشن کے لیے حد بندی اور حلقہ بندی جلد مکمل کی جائے اورآفت زدہ علاقوں کے متاثرین کی زر تلافی سے مددکی جائے، وفاقی بجٹ پر نظر ثانی کرکے کراچی کے لیے کیے گئے مختص ترقیاتی بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے،کے الیکٹرک کو قومی تحویل میں لے کر فارنزک آڈٹ کروایاجائے، ہم کراچی کے شہریوں کے ساتھ مل کر اُن کے حقوق کے تحفظ کے لیے بہت جلد تحریک چلائیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہاکہ اس وقت کراچی کا پورا انفرااسٹرکچر تباہ ہوچکا ہے موجودہ حکومتی نمائندے مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں۔