کراچی سیکورٹی رسک بننے جارہا ہے، مصطفیٰ کمال

September 07, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان کی معاشی شہ رگ ہونے کے باوجود کراچی آج بنیادی سہولیات سے محروم ہے، کراچی سیکیورٹی رسک بننے جارہا ہے کیونکہ پاکستان کے دشمن پاکستان کی معاشی شہ رگ کی محرومیوں کو پاکستان کے خلاف استعمال کرتے ہیں۔

بڑی مشکلوں سے کراچی کا امن قائم ہوا ہے، ناعاقبت اندیش حکمرانوں نے کراچی کو اب جس حال میں پہنچا دیا ہے تو ایسا نا ہو کہ کوئی ایسی چنگاری بھڑکے کہ لوگ الطاف حسین کی ایم کیو ایم کو بھول جائیں۔

پاکستان کے چلانے والے اس بات کو سمجھیں کہ کراچی کی استعداد ہی اسکے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔