خاتون کے ساتھ زیادتی، سینیٹ کمیٹی نے نوٹس لے لیا

September 10, 2020

سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی نے خاتون کے ساتھ موٹر وے پر جنسی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ اشتعال انگیز بیان دینے پر سی سی پی او کو بھی طلب کر لیا۔

سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی انسانی حقوق کا اجلاس 16 ستمبر کو ہو گا۔

چیئرمین کمیٹی مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اجلاس میں آئی جی موٹر وے پولیس اور سیکریٹری مواصلات اور سی سی پی او کو طلب کر لیا۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ سی سی پی او کا اشتعال انگیز بیان نوٹس جاری ہونے کے بعد سنا، سی سی پی او کو غیر حساس بیان پر وضاحت دینے کے لیے اجلاس میں طلب کیا جائے گا۔

کمیٹی اجلاس کے ایجنڈا میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری مواصلات، آئی جی پولیس، نیشنل ہائی وے اور موٹر وے پولیس کمیٹی کو زیادتی کے معاملے پر بریفنگ دیں گے۔

آئی جی موٹر وے پولیس خصوصی طور پر آگاہ کریں گے کہ موٹر وے پولیس نے متاثرہ خاتون کی کال پر اس کی مدد کیوں نہیں کی تھی۔