• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی سی پی او لاہور نے زیادتی کی شکار خاتون پر ہی سوالات اٹھادیے


سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے موٹروے پر زیادتی کی شکار ہونے والی خاتون پر ہی سوالات اٹھادیے۔

انہوں نے کہا کہ اکیلی خاتون کو آدھی رات میں موٹروے سے جانے کی ضرورت کیا تھی؟

سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ وہ جی ٹی روڈ سے کیوں نہیں گئيں، جہاں آبادی موجود ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے گجرپورہ میں موٹروے پر ایک خاتون کو اس کے بچوں کے سامنے ہی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

درندہ صفت دو افراد نے موٹر وے پر کھڑی گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور اس کے بچوں کو نکالا، ملزمان خاتون کو موٹر وے کے گرد لگی جالی کاٹ کر قریبی جھاڑیوں میں لے گئے اور خاتون کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کا بھی سی سی پی او لاہور عمر شیخ کے بیان پر شدید ردِعمل سامنے آیا۔

انھوں نے کہا کہ ایک افسر کی طرف سے اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون پر سوالات اٹھانا ناقابلِ قبول ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انھیں جی ٹی روڈ سے سفر کرنا چاہیے تھا، یا اس بات پر سوال اٹھانا کہ وہ رات کو اپنے بچوں کے ساتھ کیوں نکلیں، کسی طور پر قبول نہیں کہا جاسکتا۔

تازہ ترین