مسائل حل کیلئے دیرینہ تنازعات کا پُرامن حل ضروری، شاہ محمود

September 11, 2020

مسائل حل کیلئے دیرینہ تنازعات کا پُرامن حل ضروری، شاہ محمود

اسلام آباد،ماسکو (نمائندہ جنگ،اے پی پی ) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا اور بالخصوص خطے میں کسی بھی جگہ فسطائی نظریات اور پر تشدد قوم پرستی کے دوبارہ سر اٹھانے کو روکنے کیلئے ملکر کام کرنیکی ضرورت ہے مسائل حل کیلئے دیرینہ تنازعات کا پُرامن حل ضروری ہے، متنازعہ خطوں کا اسٹیٹس کو تبدیل کرنے کیخلاف ہیں۔ شنگھائی تعاون تنظیم کو علاقائی روابط کے منصوبوں کے فروغ پر توجہ دینا چاہیے ، شنگھائی تعاون تنظیم سے کورونا کیخلاف علاقائی تعاون کو فروغ دے سکتے ہیں ، عالمی وبا ءکو سیاست کیلئے استعمال کرنا اور کسی بھی مذہب یا طبقے سے جوڑنا غلط ہے ،غربت کے خاتمے اور سماجی و معاشی مسائل کے حل کیلئے دیرینہ تنازعات کا پرامن حل ضروری ہے اور تنازعات کے حل کے لیے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کرنا ہو گا۔