اسلام آباد: پمز میں جڑواں بچے انتقال کرگئے

September 11, 2020

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسلام آباد میں جڑواں بچے انتقال کرگئے۔

ترجمان پمز کے مطابق جڑواں بچوں کے جسم جدا کرنے کے لیے سرجری کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ترجمان کے مطابق بچوں کی وفات سے متعلق والدین کو آگاہ کردیا گیا ہے، ابھی تک کوئی اسپتال نہیں آیا ہے۔

پمز حکام کے مطابق بچوں کی پیدائش 6 ستمبر کو ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی میں ہوئی اور ان کا انتقال آج صبح ہوا، والدین کا تعلق لاہور سے ہے۔

ترجمان کے مطابق دوران علاج بچوں کو پمز میں وینٹی لیٹرپر رکھا گیا تھا جبکہ جڑواں بچوں کی میتیں اسپتال کے سردخانے میں رکھوادی گئی ہیں۔