گول کیپر باپ کی گول کیپر بیٹی

September 13, 2020

قومی ہاکی ٹیم کے سابق مایہ ناز گول کیپر سلمان اکبر کی بیٹی فضا بھی گول کیپر بن گئیں۔

ذرائع کے مطابق ہاکی اولمپین گول کیپر سلمان اکبر کی 12 سالہ بیٹی فضا سلمان12 نمبر ٹی شرٹ پہن کر ہالینڈ کے کلب کی انڈر 14 ٹیم کی رکن بن گئی ہیں۔

فضا سلمان کے خلاف ڈیبیو میچ میں کوئی گول نہیں ہوا اور یوں ان کے کلب نے میچ میں فتح حاصل کی ۔

‏اس موقع پر سلمان اکبر نے کہا کہفضا ہاکی تو مسلسل کھیل رہی ہیں اب انہوں نے خود گول کیپر بننے کی خواہش کی اور یہ میرے لیےفخر کی بات ہے کہ فضا نے گول کیپر کی حیثیت سے پہلا میچ کھیلا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ وہ کیرئیر بناتی ہے یا نہیں لیکن اتنا ضرور ہے کہ ہاکی پلئیر کی بیٹی ہاکی کھیل رہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے سابق گول کیپر اولمپین سلمان اکبر کی 12 سالہ بیٹی فضا سلمان چارسال سے ہاکی کھیل رہی ہیں اب وہ ہالینڈ کے مقامی کلب کی انڈر 14 ٹیم کی گول کیپر بن گئی ہیں اور اپنے والد سلمان اکبر کی طرح 12 نمبر کی شرٹ پہنتی ہیں۔