• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ہاکی جلد اپنے پیروں پر کھڑی ہوگی، آصف باجوہ

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے سیکریٹری آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ ہاکی کی بحالی کے لئے پی ایچ ایف کی تمام تجاویز کو وزیر اعظم عمران خان نے سراہا ہے، انہیں ہاکی کے تمام مسائل سےبھی آگاہ کیا ہے۔

آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ جب وزیراعظم کسی ادارے کے ساتھ کھڑے ہوجائیں تو مایوسی ختم ہوجاتی ہے، پاکستانی ہاکی بھی جلد اپنے پیروں پر کھڑی ہوگی۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر سجاد کھوکھر اور سیکرٹری آصف باجوہ نے ملاقات کی تھی۔جس کے دوران ہاکی فیڈریشن کا آئین تبدیل کرنے پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے چاروں صوبوں میں ایلیٹ ہاکی اکیڈیمز قائم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومتیں پی ایچ ایف کےساتھ مل کر اکیڈیمز قائم کریں۔

یہ بھی پڑھیے: حکومت کا ہاکی فیڈریشن کے آئین میں تبدیلی کا فیصلہ

انہوں نے مزید کہا کہ ہاکی کھیل کی بہتری کیلئے تمام تر وسائل استعمال کئے جائیں، قومی کھیل کو بحال کیا جائے۔ ان کی خواہش ہے کہ ہاکی کا کھیل دوبارہ عروج حاصل کرے۔

تازہ ترین