امریکا میں اسکیٹنگ کا ماہر کتا

September 14, 2020


آپ نے اکثر نوجوانوں کو تو اسکیٹنگ کرتے دیکھا ہی ہوگا ، مگر اب کتے بھی اسکیٹنگ کرنے لگے ہیں۔

جی ہاں باسکٹ بال کے ایک امریکی کھلاڑی ریکس چیمپئن نے اپنے ٹوئیٹر اکائونٹ سے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چھوٹا سا کتا سڑک پر کسی ماہر اسکیٹر کی طرح اسکیٹنگ کررہا ہے، جسے دیکھ کر لوگ خوب محظوظ ہورہے ہیں۔

ریکس چیمپئن نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’’ایک ماہر اسکیٹر‘‘ کی ویڈیو دیکھیں۔

36 سیکنڈ کی اس ویڈیو میںدیکھا جاسکتا ہے کہ اسکیٹ بورڈ کے اوپر ایک کتا کھڑا ہوا ہے، جس کے کچھ ہی دیر بعد وہ اسکیٹنگ شروع کردیتا ہے، جبکہ اس کے اطراف میںکرسیوں پر لوگ بیٹھے ہوئے ہیںاور سڑک پر موجود پیدل چلتے لوگ بھی اس کتے کی اسکیٹنگ کو دیکھ کر خوب محظوظ ہورہے ہیںاور اپنے موبائل سے اس کی تصاویر اور ویڈیو بنانے میںمصروف ہیںاور اس کتے کے ٹیلنٹ کو خوب سراہ رہے ہیں۔

اس ننھے کتے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے ، جسے اب تک 5 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔