کراچی: گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان

September 15, 2020

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی شہر میں آج کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش بھی ہو سکتی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد کا کم سے کم درجۂ حرارت 27 اعشاریہ 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: کراچی کے کچھ علاقوں میں آج ہلکی بارش کا امکان

محکمۂ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ کراچی میں چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہر میں شمال مغرب اور جنوب مغرب سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔